۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
jashne baqiyatullah

حوزہ/نام و القاب کا فرق بہر حال رہا ہے مگر ایک امام ایسا بھی ہے جس کا نام بھی پیغمبر (محمدؐ) کنیت بھی پیغمبرؐ (ابوالقاسمؐ) یعنی یہ ایسا ہادی ہے جس ہادی و پیغمبر میں "برائے نام" بھی فرق نہیں۔یہ جشن مؤمنین و امام زمانہ (عج) ٹرسٹ محمد پور رنّو جونپور کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا غلام باقر صاحب قبلہ رنّو جون پور کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نام و القاب کا فرق بہر حال رہا ہے مگر ایک امام ایسا بھی ہے جس کا نام بھی پیغمبر (محمدؐ) کنیت بھی پیغمبرؐ (ابوالقاسمؐ) یعنی یہ ایسا ہادی ہے جس ہادی و پیغمبر میں "برائے نام" بھی فرق نہیں، ادیب و شاعر و محقق حجۃ الاسلام جناب باقر رضا آصف خان صاحب نے حوزہ نیوز سے گفتگو میں جشن بقیۃ اللہ کے انعقاد کی خبر دی، انھوں نے کہا کہ یہ جشن مؤمنین و امام زمانہ (عج) ٹرسٹ محمد پور رنّو جونپور کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا غلام باقر صاحب قبلہ رنّو جون پور کی۔

۱۹؍ مارچ ۲۰۲۲ مطابق ۱۵؍ شعبان المعظم ۸؍ بجے شب بروز سنیچر یہ جشن بہت ہی شاندار طریقے سے حسینہ محمد پور رنّو جون پور میں منعقد ہوا جس میں تلاوت کلام الٰہی اور حدیث کساء کی تلاوت کا شرف عالی جناب مولانا فرمان عباس صاحب کو حاصل ہوا۔

جشن کی نظامت عالی جناب مولانا وصی کاظمی صاحب نے بحسن و خوبی انجام دی۔ اس جشن میں زینت جشن رہے حجۃ الاسلام جناب مولانا فضل ممتاز صاحب، حجۃ الاسلام جناب باقر رضا صاحب، حجۃ الاسلام جناب دعبل اصغر صاحب، عالی جناب مولانا کاظم رضا صاحب، عالی جناب مولانا فہیم رضا صاحب۔

اس جشن کے لیے دو مصرع طرح دیئے گئے تھے: غیب پر ایمان رکھ کر ہم جناں تک آگئے - دیکھنے والے تمھیں بس دیکھتے رہ جائیں گے۔ جس پر شعراء کرام نے خوب خوب اشعار پیش کیے۔

شعراء کرام میں جناب عزیز حیدر، جناب خادم شبیر، جناب مولانا شبیہ صاحب، جناب مائل چندولوی صاحب، جناب روشن بنارسی صاحب، جناب نقی بنارسی صاحب، جناب عامر چندولوی صاحب، جناب منتظر صاحب، جناب رضا حیدر صاحب تھے۔ مقامی شعراء کرام نے بھی منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .